Official Website

یوکرین میں روس کے شاپنگ مال پر حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کر دی گئی

57

کیف: یوکرین میں روس کی بمباری سے ہر طرف تباہی پھیل گئی، ملک کے وسطی حصے کے ایک شاپنگ مال پر حملے کی ڈرون فوٹیج جاری کر دی گئی۔

ستائیس جون کو روس نے وسطی یوکرین میں ایک شاپنگ مال پر میزائل حملہ کیا جس میں اٹھارہ افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے، تباہ حال شاپنگ مال کی نئی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔

یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روس جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔