Official Website

راولپنڈی میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ سے بیٹا ہلاک اور ماں زخمی

10

راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے نتیجے میں بیٹا ہلاک اور ماں زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جہاز گراؤنڈ میں دو فریقین کے درمیان بحث نے طول پکڑا اور جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فائر کرنے میں پہل کرنے والا زخمی اور جوابی فائر کرنے والا 25 سالہ سعد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کرنے میں پہل ملزم فیضان نے کی اور سعد کی جوابی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔ سعد اپنی والدہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر آیا ہوا تھا۔ معمولی گھریلو تنازع پر فیضان اور سعد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔
پولیس کے بیان کے مطابق زخمیوں اور لاش کو بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔