Official Website

راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید

32

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے اور 4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔