Official Website

کیوی آل راؤنڈر مچل سینٹنرکورونا میں مبتلا

63

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹنر کی آئرلینڈ روانگی مؤخر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 10 جولائی سے شروع ہونا تھی۔

مچل سینٹنر کو ون ڈے سیریز میں شرکت کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کرنا تھی۔

کیوی حکام  کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ہی سینٹنر آئرلینڈ روانہ ہوپائیں گے۔

مچل سینٹنر 10 جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز سے قبل اپنی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔