Official Website

کشمیرپریمیئرلیگ میں نئی ٹیم کا اضافہ

48

کشمیرپریمیئرلیگ(کے پی ایل) میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔

ترجمان کے پی ایل کے مطابق کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائے7 ٹیمیں ہوں گی۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ ساتویں ٹیم جموں جانباز ہوگی،کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدکے بعد ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نےکشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اوسی کے بعدکے پی ایل ایڈیشن 2کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل 2 کے لیے یکم سے 25 اگست کی ونڈو دی گئی ہے۔