Official Website

وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد

55

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی عوام اورحکومت کو  یوم آزادی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ یوم آزادی پرامریکی عوام اورحکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری حکومت تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں امریکا سے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہرسطح پر روابط قائم کرنے کی خواہاں ہے۔