Official Website

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی، تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

29

لاہور: لاہور کے علاقے شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

لاہور میں شادباغ کے علاقے میں واقع ربڑ بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچا، ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں 13 گاڑیوں اور 30 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، ربڑ کے گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاک ہو گیا تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی بھی قسم کا بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔