
ایران میں نیوکلیئر سائٹ کے قریب پراسرار دھماکا
نطنز: ایرانی شہر نطنز میں موجود ایک جوہری مقام کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر نطنز میں ایک بڑے دھماکے کی اطلاع دی ہے جہاں متعدد جوہری مقامات ہیں لیکن واقعے کی کوئی سرکاری وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا ذرائع نے نطنز میں ایک بڑے دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے جس پر حکومت کی جانب سے رپورٹ کی تصدیق یا تردید سامنے آنا ابھی باقی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے ساتھ ہی آسمان پر تیز روشنی پھیل گئی۔