Official Website

ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے: اسد عمر

25

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی اکثریت واضح ہو گئی ہے، پوری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،انتخابی حلقوں میں غیر قانونی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ان لوگوں نے نیب قانون میں ترامیم کر کے اربوں کا ریلیف لیا۔

 ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ہم کیوں امریکا سے معافی مانگیں گے، معافی تو امریکا کو ہم سے مانگنی چاہیے۔