Official Website

غریب کی مفت بجلی چھین کرفتنہ خان کی کس انا کوتسکین پہنچی، مریم نواز

29

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب سے مفت بجلی چھین کرفتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی۔

مریم نواز نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی۔ ناداروں کے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان  پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ فرح گوگی اورپنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں غدر اورتباہی مچا کر گئے ہیں اس سے تسلی نہیں ہوئی۔

غریب کی مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی؟ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا؟ پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو؟ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو غدر اور تباہی مچا گئے ہو اس سے تسلی نہیں ہوئی ؟