
عاصم کا منگیتر میرب کے ساتھ گانا، مداحوں کیلئے عید سے پہلے عیدی
گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو عید سے پہلے عیدی دے دی۔
انسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنے گانے کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو عیدی دی۔
پوسٹ میں عاصم نے اپنے فینز کے لیے لکھا کہ ان کا گانا ‘چل جانے دے’ ریلیز کردیا گیا ہے جسے گلوکار نے فینز کے لیے عیدی قرار دیا۔
عاصم کے نئے گانے کے ویڈیو کلپ میں گلوکار اور ان کی منگیتر میرب علی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔