Official Website

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

76

لاہور:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق مختلف کلعدم تنظیموں سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں واحد بھٹی، جمیل الرحمٰن، محمد عبداللہ، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں۔

مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ مشتبہ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔