Official Website

آئی ایم ایف اور پاکستان پیکیج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے

55

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔

اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں

ولسن سینٹر، واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔