Official Website

عمران نیازی نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کیے: احسن اقبال

30

نیویارک:  وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین امریکا سمیت دوست ممالک سے تعلقات عمران خان نے خراب کئے، پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر پلاںنگ احسن اقبال سے امریکہ میں مسلم لیگی عہدیداران نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین امریکہ یورپی یونین اور خلیجی ممالک ہمارے دوست ممالک ہیں عمران خان نے ان سب سے تعلقات خراب کیے ہیں، عمران خان حکومت کی وجہ سے ان ممالک سے سرد مہری پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے تحفے بیچ کر ان کی بے توقییری کی ہے، امریکہ یونیورسیٹیز میں طلبہ کو بھجوایا جائے گا، آئی ایم ایف کی تقریبا تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف بلا وجہ تاخیر کررہا ہے، ایک اور کڑی شرط ہے جس سے ہمارے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں اعتماد کا فقدان ہے جو عمران خان کی وجہ سے پیدا ہوا جہنوں نے آئی ایم ایف سے جھوٹ بولے، عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہں چھوڑی، ہم نے حالات بہتر کیے ہیں اور پاکستان کو سری لنکا بنے سے بچایا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات اگلے سال اکتوبر میں نئی مردم شماری کے ساتھ ہونگے، اورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلمینٹ میں نشتیں رکھیں گے، انٹر نیٹ ووٹنگ سے دھاندلی کے بہت امکانات ہیں۔