Official Website

پاکستان کیساتھ قرض معاہدے سے کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا،ڈائریکٹر آئی ایم ایف

52

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض معاہدے سے پاکستان میں کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح پر معاہدہ ہو گیا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، جس سے پاکستان کو جاری رقم 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

جیری رائس نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3 سے 6 ہفتے میں ہوگا۔