Official Website

میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ، 14 اہلکار ہلاک

47

نیو میکسیکو: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوآ میں میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

میکسیکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شمالی ساحلی علاقے میں گر کرتباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں 15 نیوی اہلکار سوارتھے۔ زندہ بچ جانے والے ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔