Official Website

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر

33

لاہور: چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا  کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا  نے بیان میں کہا کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز اہلکاروں کی  تعیناتی ضروری ہے۔انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکورٹی اورانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان لاہور پہنچ گئے۔ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی اورالیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفترمیں کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے موقع پر 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال کے باعث کیا گیا۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اورتخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہ کہ تمام ریاستی  اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ بہتر  انتظامات اور مکمل  سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں ۔