Official Website

مسلم لیگ ن کو ضمنی انتخاب سے قبل بڑا دھچکا، رکن اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی

32

لاہور:  شیخوپورہ سے نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی ہوگئے، انہوں نے سپیکر پرویز الہٰی کو استعفیٰ پیش کردیا۔

مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل بڑا دھچکا ، رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ سپیکر نے استعفی منظور بھی کر لیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جلیل شرقپوری کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے ساتھ پہلے بھی تھا، اب بھی ہوں۔

دوسری جانب ق لیگ نے نارووال سے لیگی رکن اسمبلی غیاث الدین کی حمایت ملنے کا دعوی بھی کیا ہے، مسلم لیگ ق کے مطابق انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں پرویز الہی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔