Official Website

انتظامیہ کی ساری پھرتیاں بے سود، لاہور فضائی آلودگی میں بدستور پہلے نمبر

57

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبرپر رہا جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کےبعد اسموگ میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی علی الصبح لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سر فہرست رہا اور اس فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کےمطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد258 تک ریکارڈ کی گئی جب کہ کراچی کی فضا میں یہ تعداد 170 رہی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کا بتانا ہےکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر رہا جس کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد232 ریکارڈ کی گئی۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت، 201 سے 300درجے تک انتہائی مضر صحت  اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔