Official Website

گلسوم علی نے عائزہ خان کو اپنا خاص دوست قرار دے دیا

48

کراچی:  گلسوم علی نے عائزہ خان کو اپنی خاص دوست قرار دے دیا۔ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلسوم علی کا کہنا ہے کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔

گلسوم علی نے سوشل میڈیا پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ   پیاری عائزہ! آپ میرے لئے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں  ۔

عائزہ علی نے گلسوم کیساتھ چند پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ گلسوم آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کیلئے بہت سارا پیار، جلد ملیں گے۔