Official Website

پی ٹی آئی کی کامیابی پر پاکستانی اداکاروں کا ردعمل

49

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کامیابی پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شوبز انڈسٹری کے زیادہ تر ستارے عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں تاہم اب بڑی تعداد میں اداکاروں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کی جیت کا جشن منایا۔

شگفتہ اعجاز

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے عمران خان کی فتح پر ان کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
ساتھ ہی اداکارہ نے عمران خان کی جیت کو سراہا اور تالیاں بجانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

ثمینہ پیر زادہ

سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز انتخابات کے دوران کئی پیغامات شیئر کیے اور لوگوں کا حوصلہ بڑھایا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جیت پر سینئر اداکارہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور ٹوئٹ کی۔

فیصل قریشی

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ عوام کا فیصلہ تھا’۔

رضا تالش

اداکار رضا تالش نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، ساتھ ہی ویڈیو پر ‘فلٹر’ لگایا گیا تھا جس میں ایسا لگ رہا تھا کہ مریم نواز آبدیدہ ہیں۔

اسکری شاٹ
اسکری شاٹ
اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ ‘نو اِشو، لے لو ٹشو’۔

عمیر رانا

اداکار عمیر رانا نے ضمنی انتخابات کے دوران انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ برائے مہربانی جائیں اور بلے پر ٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو جتوائیں۔

اسکری شاٹ
اسکری شاٹ
ازیکا ڈینیئل

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے پی ٹی آئی کی جیت پر لکھا کہ ‘آج یہ قوم جاگ اٹھی ہے، آپ سب کو مبارکباد، کیا کلین سوئپ کیا ہے’۔

اسکری شاٹ
اسکری شاٹ
ہارون شاہد

ہارون شاہد نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے، یہ تو بس 2022 کے عام انتخابات کے لیے وارم اپ تھا۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے لیے لکھا کہ ‘نئے پاکستان میں آپ کو خوش آمدید’۔

ایمن خان

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں جیت پر ایمن خان نے بھی مبارکباد پیش کی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
جنت مرزا

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے عمران خان کی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اللہ کا شکر ادا کیا۔

پی ٹی آئی کی کامیابی پر پاکستانی اداکاروں کا ردعمل