Official Website

ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں: سجل علی

50

اداکارہ سجل علی نے زندگی میں محبت کے معنی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نجی میڈیا کی جانب سے سجل علی سے سوال کیا گیا ہے ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے ؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے معنی تلاش کررہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن ابھی تک نہیں جانتی کہ یہ کیا ہے، نہیں سوچتی کہ کبھی اس سوال کا جواب تلاش کر پاؤں گی یا نہیں۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے،  اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تصدیق پاکستانی شوبز سے منسلک ایک صحافی آمنہ حیدر نے بھی کی تھی۔

اس کے کچھ دن بعد سجل نے انسٹاگرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔

تاہم اب حال ہی میں  سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کردیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔