Official Website

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کو فالو آن، اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 213 رنز درکار

14

ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے میزبان ٹیم کو 213 رنز درکار ہیں۔  

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم 87 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جس کے بعد اننگز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔

ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ 

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، مہمان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ 

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور  محمد رضوان  نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔