Official Website

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 7 افراد انتقال کر گئے

32

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کورونا سے مزید 7  افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 یعنی 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ 166 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔