Official Website

وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندہ عمران خان کا ہے: مریم اورنگزیب

34

لاہور:  وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندہ عمران خان کا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹا، منافق اور چور ہے۔ عمران خان کے ممبران اُن پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔ پیسہ 2018 کے گلگت بلتستان ، ڈسکہ الیکشن میں عمران ووٹ چور نے چلایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان الیکشن کمشنر پہ فارن فنڈنگ کیس کا غصہ نکال رہے ہیں، وہ چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں۔