Official Website

لاہور کی انتظامیہ نے نان بائیوں کو قیمت بڑھانے کی اجازت دیدی

54

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان بائی ایسوسی ایشن کو نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دیدی۔

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نان کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے لہذا نان کی قیمت 15 سے بڑھا کر20 روپے کر دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق روٹی کی قیمت 10 روپے رہے گی جس کے لیے حکومت کو سرکاری آٹا فراہم کرنا ہو گا۔