Official Website

فیس بک نے طالبان حکومت کے 2 میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کردئیے

47

کیلی فورنیا: فیس بک نے طالبان حکومت کے دو سرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کردئیے۔

فیس بک کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ طالبان امریکا کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لئے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔طالبان کے اکاؤنٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لئے لگائی گئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے زیرانتظام میڈیا کے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔