Official Website

آئی جی کی درخواست پر حمزہ شہباز کی راؤ سردار کے تبادلے کیلئے وفاق سے سفارش

35

لاہور:  وزیر اعلی کے الیکشن سے قبل آئی جی پنجاب نے حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلے کی درخواست کی جس پر حمزہ شہباز نے راؤ سردار کو وفاق میں ٹرانسفر کرنے کیلئے وفاق سے بھی سفارش کر دی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان بھی ہے، نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کیلئے فیصل شاہکار اور انعام غنی کا نام بھی سامنے آیا ہے، نئے آئی جی کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔