Official Website

لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا: عمران خان

39

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔ عوام کا مینڈیٹ چوری کی گیا، پارلیمانی قوت اور اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ پنجاب میں ہماری حکومت بن رہی ہے، عثمان بزدار کو مشکل وقت میں وزیراعلیٰ بنایا اور اس نے بہت اچھا کام کیا۔

دوست محمد مزاری سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی سپیکر کو سمجھ آ رہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی انتظامی کوشش برداشت نہیں کرینگے۔