Official Website

امریکا کے بعد آسٹریلیا کا بھی بیجنگ ونٹراولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان

32

آسٹریلیا نے بھی امریکا کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا بیان میں کہنا تھا کہ بیجنگ ونٹراولمپکس 2022 کے بائیکاٹ کا فیصل چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اوردیگرمعاملات کی وجہ سے کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کے مطابق چین کے ساتھ ان معاملات پرمتعدد بار بات بھی کی جاچکی ہے۔ آسٹریلیا کے ایتھیلیٹس بیجنگ ونٹراولمپکس میں حصہ لیں گے۔

امریکا نے بیجنگ میں ہونے والے ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ چین نے امریکا کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی۔