Official Website

دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل

31

دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر  وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی  ہے جس کے بعد دعا موٹر وے کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیےجائیں۔