Official Website

کراچی میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب، سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

34

کراچی:  مون سون کے تیسرے سپیل سے کراچی میں پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کراچی کے مختلف علاقوں اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔ اُدھر کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے سبی، مستونگ، کوئٹہ، چمن، پشین، آواران، پنجگور، تربت، اورماڑا، پسنی، جیوانی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔