Official Website

ارشد ندیم کے میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا

45

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے۔

جویلین تھرو مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں قومی اتھلیٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایونٹ میں 86.63 میٹر کی تھرو کی جو اس سیزن میں انکی بہترین تھرو تھی۔

اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 2 دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 88.13 میٹر تھرو کی۔

قبل ازیں ارشد ندیم نے کوالیفائینگ مرحلے میں گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے تھے۔

واضح رہے کہ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔