Official Website

پنجاب میں اقتدار کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آج متوقع

34

پنجاب میں اقتدار کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ ساری نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں اور  اس حوالے سے اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔

فیصلے کے پیش نظر  پنجاب پولیس نے ریڈ زون کے لیے سخت حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ  حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی سخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔  پولیس کے مطابق ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔