Official Website

دعا زہرا دارالامان کراچی منتقل، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

30

کراچی: پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کیس کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جس کے  مطابق دعا زہرا کو لاہور سے دارالامان کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند آج دعا زہرا کو آج عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اس کے بھائی شبیر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے، جسے وہ آج کنفرم کرانے کے لیے عدالت آئیں گے۔

ذرائع کے  مطابق آج اگر دعا کے شوہر اور اس کے بھائی کی ضمانت منسوخ ہوگئی تو پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے جبکہ پولیس نے نادرا سے ان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیے ہیں۔