Official Website

ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا

55

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ  آف ریونیو  (ایف بی آر)  نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد  16 جنوری تک روک دیا۔

ایف بی آرکے مطابق  پراپرٹی کی نظر ثانی شدہ ویلیو ایشن کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا،  تمام چیف کمشنرز  10 دسمبر تک ویلیوایشن ریویو کمیٹیاں قائم کریں گے اور کمیٹیاں تمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے مشاورت کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق  ایف بی آر اسٹیٹ بینک ماہرین اور ٹاؤ ن پلانرز سے بھی مشاورت کرے گا اور  کمیٹیاں 10 جنوری تک تجاویز کو حتمی شکل دیں گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندے بھی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔