Official Website

عدلیہ میں کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے،فواد چوہدری

7

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے نئے سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑہ کر ہے، چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئیےخصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 8, 2021

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئیےخصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں ۔ یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے۔