Official Website

وِکی کوشل اپنی ہونے والی بیوی کترینہ سے کتنے سال چھوٹے ہیں؟

11

بالی وڈ کی اسٹار جوڑی اداکار وِکی کوشل اور کترینہ کیف جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وِکی کوشل کترینہ سے عمر میں کتنے سال چھوٹے ہیں؟

اداکار وِکی کوشل 16 مئی 1988 کو پیدا ہوئے جن کی عمر اس وقت 33 برس ہے جب کہ کترینہ کیف کی پیدائش 16 جولائی 1983 میں ہوئی جن کی عمر اب 38 سال ہے یعنی وِکی کوشل کترینہ سے عمر میں 5 سال چھوٹے ہیں۔

عمر کے اس فرق نے دونوں کو شادی کرنے سے نہیں روکا البتہ کترینہ اور وِکی نے اپنی شادی کو پوشیدہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بھارتی میڈیا نے شادی کی پل پل کی خبروں کو رپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوچکا ہے اور دونوں 9 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔