Official Website

اومی کرون پہلے سے موجود وائرس سے کم خطرناک ہے، امریکی سائنسدان کا دعوٰی

30

واشنگٹن: امریکی سائنسدان اور انفیکشن سپیشلسٹ انتھونی فاؤچی نے دعوی کیا ہے کہ افریقہ سے سامنے آنی والی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون پہلے سے موجود وائرس سے کم خطرناک ہے۔

خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا وائرس اومی کرون سے زیادہ خطرناک تھا۔ اومی کرون کا پھیلاؤ بھی سابقہ اقسام کی نسبت سست رفتار ہے۔

فاؤچی کے مطابق اومی کرون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اومی کرون موجودہ اندازوں سے بھی بہت کم خطرناک ہوسکتا ہے۔