Official Website

بھارت کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ

51

نئی دہلی: بھارت نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کم فاصلے تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل پر چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عمودی سمت میں ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کا پہلا تجربہ فروری 2021میں کیا گیا تھا۔