
اسلام آباد:
مسلح افواج نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 145 ویں یوم پیدائش پر ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر چلنے والے پرامن اور ترقی پسند پاکستان کا قائد کا وژن بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔