Official Website

ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے امداد کا اعلان

18

لاہور: انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

 ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق  آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کردی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی۔

امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔