Official Website

ملک میں کورونا سے متاثر مزید ایک شخص کا انتقال، 110 کی حالت نازک

17

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کر گیا جب کہ 110 متاثرین کی حالت نازک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 079 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 226 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔انتقال کر جانے والے شخص کاتعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے تھا۔

کورونا کے تازہ اعداد شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔  این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 668 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 42 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 6.29 فی صد ریکارڈ ہوئی۔