Official Website

نیدرلینڈز میں ٹرک راہگیروں پر چڑھ گیا، 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

22

ایمسٹرڈیم:  نیدر لینڈز میں ایک ٹرک ہائی وے چھوڑ کر راہگیروں پر چڑھ گیا، واقعے میں 6 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل تھے جو مقامی گاؤں کے رہنے والے تھے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثہ تھا یا جان بوجھ کر ٹرک کو سڑک سے نیچے اتارا گیا، یہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔