Official Website

مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ارجینٹینا کی نائب صدر کو 12 سال کی سزا

21

ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز  دکرچنر کومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا سنادی گئی۔

کرسٹینا فرنینڈز کی سزا کے خلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے نائب صدر کے گھر کے باہر امکانی ہجوم جمع ہونے کے پیش نظر لگائی گئی رکاوٹوں کو مظاہرین کی جانب سے مخالف جماعت کے میئر کی اشتعال انگزیزی کی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران  پولیس  کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  ہائڈرنٹ ٹرکوں کا استعمال کیا گیا، جس دوران کافی مظاہرین زخمی ہوئے۔

ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز نے اپنے مظاہرین کواحتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج ختم کرکے پرامن گھروں کو چلے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب صدر کے حامیوں اورپولیس جھڑپوں میں 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔