Official Website

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی منتخب

22

لاہور : آسٹریلوی ٹی 20 لیگ میں 3 پاکستانی کھلاڑی منتخب ہوگئے ہیں، ہوبارٹ ہوریکینز نے شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف کی خدمات حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ ہوریکینز کے نئے ہیڈ آف اسٹریٹجی رکی پونٹنگ نے پلاٹینیم کیٹگری میں شاداب خان کا انتخاب کیا، پلاٹینیم کیٹگری میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو3 لاکھ 60 ہزار روپے ملیں گے، ہوبارٹ نے گولڈ میں آصف اور سلور کیٹگری میں فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔

رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ تینوں پاکستان کھلاڑی شاندار کرکٹرز ہیں، آصف علی، شاداب خان اور فہیم اشرف ہمارے لیے قیمتی ثابت ہوں گے۔