Official Website

‘مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل جلسوں میں مصروف تھا’

19

اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملکی صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ کیا جس کے بعد عفت عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ’مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا’۔

فوٹو : اسکرین شاٹ
فوٹو : اسکرین شاٹ
واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی نذر ہوئے پڑے ہیں، سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، آب پاشی حکام کے مطابق یہ صورتحال مزید ایک ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔