Official Website

ملک میں کورونا کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ، 111 کی حالت تشویشناک

16

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 111 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 170 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک دن قبل ریکارڈ ہونے والی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔