Official Website

آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے ثمرات، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

23

کراچی:  آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے ثمرات آنے لگے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 92 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے ٹریڈ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا جس کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کومثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔