Official Website

ویرات کوہلی کا بڑھتا ڈپریشن، انوشکا شرما ذمہ دار قرار

20

 ممبئی: انڈیا کے معروف ٹویٹر ناقد کمال راشد کمار (کے آر کے) نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی انڈین ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو ڈپریشن ہوا ہے۔ یہ ایک ہیروئن سے شادی کا نتیجہ ہے کیوں کہ لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟

کے آر کے نے ویرات کوہلی کی انڈین ٹیم میں شمولیت پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

اس نے ٹویٹ میں لکھا کہ جب ویرات کوہلی خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے تو اسے ٹیم میں شامل کیوں کیا گیا۔ کیا سلیکٹرز بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

کے آر کے کے ٹویٹس پر صارفین کی بڑی تعداد ردعمل دے رہی ہے لیکن انوشکا شرما نے اب تک کوئی ری ایکشن نہیں دیا ہے۔

2020 میں سنیل گواسگر کے اسی قسم کے بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔